تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:31

عمران خان کے بیانات نو بال ہیں جو کسی گنتی میں شمار نہیں ہوتے؛ خواجہ آصف

جیو نیوز - لاہور…وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان کے بیانات نو بال ہیں جو کسی گنتی میں شمار نہیں ہوتے۔ ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت سستی شہرت کیلئے پروپیگنڈا کرنے کے بجائے مثبت طرز سیاست اختیار کرے، انہوں نے کہا کہ سیاست میں حقیقت پسندی اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کو الگ کرنے کا عمران خان کا بیان عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا وفاقی حکومت ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں صوبائی تعصب یا امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.