29 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:32
اسلام آباد:بری امام میں زیرتعمیرعمارت سے دھماکا خیز مواد برآمد
جیو نیوز - اسلام آباد…دارالحکومت اسلام آباد میں بری امام میں زیرتعمیرعمارت سے2کلو دھماکا خیز مواد برآمدہے۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز موادہائی ایکسپلوسیو نہیں تھا، جو پہاڑوں میں بلاسٹنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سوئپنگ کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔پولیس نے دھماکا خیز مواد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔