تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:41

نوشہرہ: سونے کی غیر قانونی تلاش،چینی ماہرین سمیت 4 افراد گرفتار

جیو نیوز - نوشہرہ …نوشہرہ میں غیر قانونی طریقے سے سونا تلاش کرنے والے تین چینی ماہرین سمیت چار افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ نظام پور کے علاقے جبئی میں کچھ غیر ملکی غیر قانونی طور پر سونے کی تلاش کررہے ہیں، جس پر پولیس نے محکمہ معدنیات کے حکام کے ساتھ چھاپہ مارا اور تین چینی باشندوں سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق یہ لوگ ایک ہفتے سے یہاں سونے کی تلاش میں مصروف تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.