تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:2

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات،مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ جاری

جیو نیوز - کوئٹہ …بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خواتین اور غیرمسلموں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ ایکہزار155نشستوں کے لئیایکہزار938امیدواروں میں مقابلہ ہے۔کوئٹہ، نصیر آباد، چمن اور خضدار سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں پر الیکشن ہورہاہے۔صوبے بھر میں کل384 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں سہ پہر تین بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ صوبے میں خواتین اور غیر مسلموں کی1155 نشستوں پر صرف1938 امیدوار میدان میں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے کی طرح بڑی تعداد میں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ، خواتین کی کل 2ہزار332نشستوں میں ایک ہزار 93 امیدوار بلامقابلہ منتخب جبکہ 157نشستیں خالی ہیں۔ اسی طرح غیرمسلموں کے لئے مخصوص 743میں سے صرف73 پرانتخابات ہوں گے، 157 امیدوار بلامقابلہ منتخب جبکہ 513نشستیں خالی ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت لیبر اور سوشل ورکرز کی نشستوں پر انتخاب کیلئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.