تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:32

الطاف حسین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا مسئلہ حل ہوگیا ،طاہر مشہدی

جیو نیوز - اسلام آباد…ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے،نادرا اور پاسپورٹ کی ٹیمیں لندن میں الطاف حسین کے گھر جاکر کوائف اکھٹے کریں گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ معمول کی کارروائی کے بعد الطاف حسین کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کردیا جائیگا، حکومت نے الطاف حسین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجرا کی یقین دہانی کرائی ہے، اس موقع پر قائم مقام چیئرمین نادرا امتیاز تاجور نے کہا کہ الطاف حسین کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا معاملہ تکمیل کے مراحل میں ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.