30 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:32
فرزانہ قتل کیس:وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملزمان کو24 گھنٹوں میں گرفتار کرنیکا حکم
جیو نیوز - لاہور…وزیر علیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر خاتون کے قتل کے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ کوفرزانہ قتل کیس کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پرکیس کا جائزہ لے کررپورٹ پیش کرے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے، ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتارکیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں ایسا واقعہ رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔