30 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:53
جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
جیو نیوز - اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی موجودہ لہربرقراررہے گی جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر میں اضافے کی ایک وجہ گلوبل وارمنگ بھی ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پرتیزہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔