30 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:42
ساہیوال:وزیر اعظم نے کول پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
جیو نیوز - ساہیوال…وزیر اعظم نواز شریف نے ساہیوال میں کول پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ نوازشریف نے 660 میگاواٹ کے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ یہ منصوبہ چین کے تعاون سے نومبر 2016 میں مکمل ہوگا۔ کوئلے سے چلنے والے دونوں پلانٹس سے مجموعی طور پر 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔