تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:2

پسند کی شادی پرلاہورہائیکورٹ کے باہر قتل ہونیوالی فرزانہ کی کہانی کا نیا رخ

جیو نیوز - لاہور…منگل کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر اپنے ہی اہلخانہ کے ہاتھو ں قتل ہونے والی فرزانہ کی کہانی نے نیارخ اختیار کرلیا ہے۔اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ فرزانہ کے شوہر نے اس سے شادی کرنے کے لیے اپنی پہلی بیوی کو مار ڈالا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر اپنے ہی باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی فرزانہ کی کہانی اتنی سادہ نہیں جتنی نظر آرہی تھی۔فرزانہ کے شوہر کے نئے بیان کے بعد اس کہانی کا رخ ہی بدل گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فرزانہ کے شوہر اقبال کا کہنا ہے کہ اس نے فرزانہ سے شادی کیلیے چھ سال پہلے اپنی پہلی بیوی کو ہلاک کردیا تھا۔واقعے کا مقدمہ اقبال کے بیٹے نے پولیس میں درج کرایا اور گرفتاری سے بچنے کیلیے اقبال کئی ہفتے فرار رہا۔اس جرم میں اقبال نے ایک سال جیل میں بھی گزارا اور بعد میں دونوں خاندانوں میں مفاہمت کے بعد اسے رہائی مل گئی۔اقبال کا کہنا ہے کہ فرزانہ کے والدین پہلے شادی پر رضامند تھے لیکن رشتہ طے ہونے کے دوسال بعد بدل گئے اور اسے اور فرزانہ کو بھاگ کرشادی کرنا پڑی۔اس سے فرزانہ کے باپ اور بھائیوں نے رقم کا مطالبہ بھی کیا اور رقم نہ ملنے پر اس کیخلاف اغوا کا مقدمہ کردیاجس سے نمٹنے کے لیے دونوں عدالت پہنچے ہی تھے کہ فرزانہ کے باپ اور بھائیوں نے اینٹوں سے ما رما ر کر اسے ہلاک کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.