30 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:32
ملتان میں ریزور پولیس کی چوتھی پاسنگ آوٴٹ پریڈ
جیو نیوز - ملتان…ملتان میں ریزور پولیس کی چوتھی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی،اس موقع پر جوانوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے عملی مشقوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔پنجاب پولیس کی ریزرو فورس کی چوتھی پاسنگ آوٴٹ پریڈ پولیس لائن ملتان میں ہوئی۔جوانوں نے مہمان خصوصی آر پی او امجد جاوید سلیم کو سلامی پیش کی۔پولیس کے جوانوں نے عملی مشقوں میں نشانہ بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ٹائر سے بھی نشانے لگائے اور آگ سے بھی خوب مہارت سے نکلے۔ایک ماہ کے کورس میں 60 جوانوں کو دہشتگردی اور جرائم پر قابو پانے کیلیے جدید ہتھیار چلانے کی تربیت دی گئی ہے۔تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جاں و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے وہ ہر دم تیار ہیں۔