30 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:22
لاہور:ہائیکورٹ کے باہر قتل کی گئی فرزانہ کے کیس میں4ملزم گرفتار
جیو نیوز - لاہور…لاہورپولیس نے ہائیکورٹ کے باہر قتل کی گئی فرزانہ کے کیس میں4ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ یہ چاروں حقیقی ملزم نہیں،بلکہ انہیں اصل ملزموں کی گرفتاری کیلئے پکڑا گیا ہے۔ منگل کے روزلاہورہائیکورٹ کے باہرپسند کی شادی کرنے والی فرزانہ کو اس کے والد اوربھائیوں سمیت قریبی عزیزوں نے سر میں اینٹیں مار مارکراس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ اپنے شوہر کے حق میں بیان دینے کے بعدعدالت سے باہر آئی تھی،پولیس خاتون کے باپ عظیم کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔آج مزید4ملزموں کو حراست میں لیاگیاہے،ان میں فرزانہ کا ایک رشتے دارعطا،ڈرائیورناصر اور2 کزنز شامل ہیں،ان افراد کو اس لئے پکڑاگیاہے تاکہ اصل ملزموں تک پہنچا جا سکے،دوسری جانب معلوم ہواہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے نوٹس لینے کی وجہ سے پولیس نے کارروائی دکھانے کیلئے ان ملزموں کو پکڑا ہے،اصل نامزد ملزموں میں لڑکی کے بھائی غلام علی اور زاہد علی،سابق شوہر مظہراقبال ،رشتہ دارجبارخان اورسعیدہ بی بی وغیرہ شامل ہیں جو گھروں کو تالے لگا کر غائب ہو چکے ہیں۔