30 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:22
ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر3ہزار200میگاواٹ ہو گیا
جیو نیوز - اسلام آباد…ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر3ہزار200میگاواٹ ہو گیا۔این ٹی ڈی سی حکام کا دعویٰ ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شیڈول کیمطابق6سے9گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں۔ترجمان این ٹی ڈی سی کیمطابق ملک میں بجلی کی پیداوار12ہزار800میگاواٹ اور طلب15ہزار میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے4ہزار450میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،تھرمل کابجلی کی پیداوار میں حصہ1ہزار780میگاواٹ،آئی پی پیزکا6ہزار570میگاواٹ اورونڈ انرجی کا90میگاواٹ ہے،ترجمان کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شیڈول کے مطابق6سے9گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں۔