30 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:42
شجاعت اور طاہرالقادری کی آج لندن میں ملاقات ہوگی
جیو نیوز - لندن…لندن میں آج چودھری شجاعت حسین اورعلامہ طاہر القادری کی ملاقات ہوگی۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ طاہرالقادری کی امامت میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔جیونیوزسے گفتگو میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کے ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ بہت پرانے مراسم ہیں۔ان سے ملاقات کا صرف ایک ایجنڈا ہے اور وہ ہے بہتر پاکستان اور پاکستان میں جمہوریت کا استحکام۔ چودھری شجاعت کاکہناتھا کہ مسلم لیگ(ق) اور پاکستان عوامی تحریک اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک کو ایک نئے اتحاد کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھی لندن میں ہی موجود ہیں جو اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔