تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:2

کول پاور پروجیکٹ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، وزیر اعظم

جیو نیوز - ساہیوال… ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے1320 میگاواٹ کے بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ منصوبے سے 2016 تک بجلی حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے ساہیوال میں کول پراجیکٹ کے دو یونٹس کا سنگھ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف ، وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف اور وزیرمملکت عابد شیر علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چین کے تعاون سے زیر تعمیر یہ منصوبہ 2016 کے آخر میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا جس کے ایک یونٹ سے 660 میگاواٹ اور مجموعی طور پر 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ تقریب سے خطاب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ مختصر ترین مدت میں اس منصوبے پر کام شروع کیاجارہاہے۔ تعاون پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آیندہ بجٹ میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم رکھی گئی ہے۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ فوری اور سستی بجلی کی پیدوار ملکی ضرورت ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے کول پاور منصوبہ لگایا جارہاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.