30 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:22
جیکب آباد:ریلوے اسٹیشن کے لوکوشیڈ میں لگی آگ قابو پالیاگیا
جیو نیوز - جیکب آباد… جیکب آباد ریلوے اسٹیشن کے لوکوشیڈ میں آ گ لگ گئی ،جس پر دوگھنٹے کے بعد قابو پالیا گیا۔لوکوشیڈ میں کھڑی تین خالی بوگیو ں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث فائربرگیڈ عملے کو طلب کیا گیا۔ جس نے دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔آگ کے نتیجے میں تینو ں بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ اسٹیشن ماسٹر نہال خان نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ ایس ایس پی جیکب آباد فاروق احمد جمالی نے ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔