تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:52

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما وٴں کی عمران خان پر کڑی تنقید

جیو نیوز - لندن…عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوٴں کا کہناہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا سے توجہ ہٹانے کیلیے الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔طالبان کو صوبے میں کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما وٴں نے انتخابی دھاندلی کے الزامات اور بے جا مظاہروں پر عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لندن میں جیونیوز سے گفتگو میں سابق وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ کپتان کے الزامات تضادات کا مجموعہ ہیں۔میاں افتخار نے کہا کہ عمران خان نے طالبان کو کھلا راستہ دے دیا ہے جو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پر دوبارہ قابض ہورہے ہیں۔اے این پی کے سینیٹر افراسیاب خٹک نے کوئی چینل انتخابی دھاندلی نہیں کرسکتا۔ عمران خان کسی اور کے دیے گئے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ افراسیاب خٹک نے خبر دار کیا کہ جمہوری نظام کو نقصان پہنچا تو عمران خان سمیت کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.