تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:22

بھارت نے 37 پاکستانی قیدی رہا کیے ،484 اب بھی جیلوں میں ہیں، ترجمان دفترخارجہ

جیو نیوز - اسلام آباد…ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے آج 37 پاکستانی قیدی رہا کیے ہیں، رہا ہونے والوں میں 5سول اور 32 ماہی گیر شامل ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے 484 قیدی اب بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں، جن میں 348 سول اور 136 ماہی گیر شامل ہیں، 525سول قیدی اپنی سزا پوری کرچکے اور واپسی کے منتظر ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے 26مئی کو ایک سول اور 150بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کی ہدایت کی تھی، پاکستان قیدیوں کے معاملے کو ہمیشہ انسانی مسئلے کے طور پر لیتا ہے، امید ہے بھارتی حکومت سزا مکمل کرنے والے تمام پاکستانی قیدیوں کو رہا کردے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.