30 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:22
اسلام آباد:ماڈل ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرگئی،5بچے،1ٹیچر زخمی
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آبادکے ماڈل ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 6افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاوٴن ہمک میں مکان کی بالائی منزل پر ٹیوشن سینٹر بنایا گیا تھا،جس کی چھت گرنے سے 5بچے اور ایک ٹیچر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاہے ۔