تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:32

وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام ،وزیرداخلہ چوہدری نثارنے شرکت کی۔اجلاس میں چیف آف جنرل اسٹاف اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کی سلامتی اورخطے کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔طالبان سے مذاکرات کی آئندہ کی حکمت عملی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔جبکہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہٴ بھارت اور نریندر مودی سے ملاقات پر بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.