تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:12

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش،گرمی کا زورٹوٹ گیا

جیو نیوز - لاہور …صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جس سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔لاہور میں آندھی کے بعد بارش سے موسم حسین ہو گیا، خوشگوار ہوائیں بھی چلتی رہیں، مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔لاہور میں دن چڑھا تو سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا۔ اچانک کالی گھٹائیں آئیں اور پورے شہر پر چھا گئیں، سورج اپنی تمام تر تمازت کے ساتھ بادلوں کی اوٹ میں غائب ہوگیا۔آندھی اور تیز ہواوٴں سے فضا گرد آلود ہوگئی تاہم موسلا دھار بارش نے ہر چیز میں نکھار پیدا کر دیا۔ درخت جھومتے نظر آئے، شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.