30 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:12
کراچی: منگھو پیر میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی…منگھو پیر میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق منگھو پیر کے علاقے اجتماع گاہ روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ہے۔