30 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:22
کراچی:پاک فوج کے شہداء کے خاندانوں کے اعزاز میں تقریب
جیو نیوز - کراچی…پاک فوج کے شہداء کے خاندانوں کے اعزاز میں کراچی میں تقریب ہوئی ،شرکاء سے خطاب میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر فرخ وسیم نے کہا کہ جب تک عوام ہمارے ساتھ ہیں دشمن کچھ نہیں کرسکتا،وطن کی خاطر قربان ہونے والے افواج پاکستان کے شہدا کی یاد میں اور ان کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کیلئے شہری انتظا میہ کی جانب سے آرٹس کونسل آف پا کستان کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج کے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر فرخ وسیم،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سمیت شہداء کے ورثاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار سول انتظامیہ کی جانب سے شہداء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر فرخ وسیم کا کہنا تھاکہ شہداء نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سبزہلالی پرچم کو بلند رکھا۔ ملک کو اس وقت اندرونی اور بیرونی دونوں دشمنوں کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کو یہ پیغام دینا چاہتے کہ ملک کی خاطر خون دینا اور لینا دنوں جانتے ہیں۔ تقریب میں شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی زندگی کے نشیب و فراز بھی بتائے۔