تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:52

ہرقسم کے خطرے سے نمٹنے اوراسے شکست دینے کیلئے تیار ہیں،آرمی چیف

جیو نیوز - کوئٹہ…آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے یا جارحیت سے نمٹنے اور شکست دینے کے لیے تیار ہے، پاک فوج اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھے گی۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف مختلف محاذوں پر بے مثال تیاری کے ساتھ چوکس ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کی دنیا معترف ہے اور اسے سراہتی بھی ہے۔ اس سے پہلے کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.