30 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:22
مانا کہ جیو نے اچھا نہیں کیا، اسے جرمانہ کر دیں، معافی منگوالیں، عاصمہ جہانگیر
جیو نیوز - لاہور…سپریم کورٹ بارکی سابق صدرعاصمہ جہانگیر نے کہاہے کہ ماناکہ جیو نے جو کیا،اچھانہیں کیا،آپ جیوکوفائن کردیں،معافی منگوالیں مگرآپ نے کہامعافی نہیں ،ہم آپ کی ناک رگڑدیں گے،ایک دفعہ، دو دفعہ ،تین دفعہ، چاردفعہ، یہ پاکستان کیکسی ستون کاکام نہیں، آمروں کاکام ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایوان اقبال لاہور میں انسانی حقوق کے رہنما اور وکیل راشد رحمان کی یاد میں ہونے و الے ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔