تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:12

ترقیاتی منصوبوں کو فنڈزجاری کرنے سے وفاق کا انکار ،قائم علی شاہ ناراض

جیو نیوز - کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وفاق نے تھر کول،فراہمی آب کے منصوبے کے فوراور کراچی سرکولر ریلوے سمیت سندھ کے 45میں سے 11منصوبوں کو پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ آئے تو پیپلز پارٹی میڈیا سیل کا دورہ کرنے تھے لیکن میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل اور اکنامک کمیٹی کی اجلاس سے متعلق جو باتیں کیں، انہوں نے خبروں کا انبار لگا دیا۔ سید قائم علی شاہ بولے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے 45میں سے 11منصوبوں کو پبلک ڈیولپمنٹ سیکٹر کی ترحیحی فہرست سے نکال دیا ہے، ان منصوبوں میں کراچی میں فراہمی آب کاعظیم تر منصوبہ کہلایا جانے والا پروجیکٹ کے فور نکاسی آب کا منصوبہ ایس تھری، کراچی سرکولر ریلوے، لیاری ایکسپریس وے اور تھرکول سمیت 11اہم منصوبے شامل ہیں۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ سے پانی کا حصہ لے کر اسلام آباد کو دینا چاہتا ہے۔ جس پر انہوں نے کہا کہ ہم تو خود پیاسے ہیں، ہم سے پانی مانگ رہے ہو۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت تیل، گیس اور معدنی وسائل کی ملکیت کے لیے قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ کراچی سمیت پورے سندھ کے لوگ وفاق سے ناراض ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.