تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:12

جمہوریت دشمن عناصر عوام کے خلاف سازش کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت دشمن عناصر عوام کے خلاف سازش کررہے ہیں، لندن میں سیاسی بونوں کا اجتماع بے نتیجہ رہے گا۔لاہور سے جاری بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ چوہدری برادران اپنا کرپشن اور لوٹ مار کا دور نہیں بھولے، جمہوریت کے خلاف سازش کے لیے وہ لندن جاپہنچے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ چوہدری برادران کی کارکردگی کی بناء پر عوام نے انہیں انتخابات میں دیوار سے لگادیا، وہ جہاں بھی جائیں گے ان کی حیثیت صفر رہے گی ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا سے پوری بھی قوم واقف ہے، ان کا پاکستانی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.