تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:3

چوہدری برادران کی طاہرالقادری سے 24گھنٹے میں دوسری ملاقات

جیو نیوز - لندن…لندن میں ڈاکٹر طاہرالقادری ، چوہدری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات آج پھر ہوئی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد کے قیام کا اعلان آج ہی ہو جائے گا۔چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے کل بھی لندن میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی تھی جس کے بعد تینوں راہنماوٴں نے پریس کانفرنس کی ،چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ صحیح لوگ منتخب ہوں اور نظام بہتر بنایا جاسکے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عدل وانصاف کی بحالی اوردھاندلی کے نظام کاخاتمہ ان کامشترکہ ایجنڈاہے،آج سے باقاعدہ سیاسی رابطے کاآغازہوگیاہے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری جولائی سے پہلے پاکستان آجائیں اور دیگر جماعتوں کیساتھ رابطے کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.