31 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:33
کورنگی میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ ،بال بال بچ گئے 2گارڈز زخمی
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں ڈپٹی کمشنر کے2گارڈز زخمی ہو گئے،فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کورنگی میں ناصرجمپ کے قریب ڈپٹی کمشنرکی گاڑی پرکی گئی جس کے نتیجہ میں2گارڈزخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے اور وہ خیریت سے ہیں۔