31 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:53
وزیراعظم کی وزیرخزانہ سے ملاقات،پٹرولیم مصنوعات میں کمی پر بریفنگ
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔وزیرخزانہ نے گزشتہ 3ماہ سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف کو بتایا کہ ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام ہے۔ ماہرین کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رجحان جاری ہے، بجٹ خسارے کو محدود کرنے کی خاطر ترقیاتی اخراجات کم کیے گئے۔