31 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:3
میڈیا کو فوج سے اور فوج کو سیاستدانوں سے لڑانے کی کوشش ہورہی ہے، احسن اقبال
جیو نیوز - لاہور…وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت میڈیا کو فوج سے اور فوج کو سیاستدانوں سے لڑانے کی کوشش ہورہی ہے، جلتی پر جو تیل لگا رہے ہیں وہ پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کہیں سے اگر آگ لگانے کی کوشش ہو رہی ہے اس پر تیلیاں نہیں لگانی چاہئیں، پاکستان میں غیر آئینی اقدام کا دروازہ بند کردیا گیا ہے۔