تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:33

باجوڑ ایجنسی، چیک پوسٹوں پر حملہ،16دہشتگردہلاک ،پاک فوج کا جوان شہید

جیو نیوز - باجوڑایجنسی...باجوڑایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر سرحد پارسے حملہ کرنے والے 16دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ، حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوئے۔عسکری حکام کے مطابق باجوڑایجنسی کے علاقے ناوٴ ٹاپ میں صبح سویرے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پرسرحد پارسے دہشت گردوں نے حملہ کیا،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی،جس کے نتیجے میں 16دہشت گرد مارے گئے۔ حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوئے۔عسکری حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے لیے ڈیڑھ سو سے 200دہشت گرد افغان صوبے کنڑمیں اکٹھے ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.