تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:43

جنگ گروپ اور جیو کے خلاف سازشیں، لاہور میں مظاہرہ

جیو نیوز - لاہور…جنگ اور جیو کے خلاف ہونے والی سازشوں،جیو کی کیبل پر بندش،ملک میں آزادی اظہار کو پابند زنجیر کرنے کی کوششوں کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید بھی مظاہرے میں شریک ہوئے اور جیو کو بند نہ کرنے کا اعلان کیا۔ ڈیوس روڈ پر 42ویں روز ہونے والے مظاہرے میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے خصوصی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو کبھی بند نہیں ہوگا،جمہوریت اور آزاد میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے،حکومت میڈیا پر قدغن لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔مظاہرے میں صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی، مذہبی اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو کی بندش کی ساش کرنے والے ملک میں آزادی اظہار کا گلا گھوٹنا چاہتے ہیں۔ مظاہرے سے عبداللہ ملک،محمد یٰسین، خاور نعیم ہاشمی، بیدار بخت بٹ،محمد عبید اور قیصر شریف نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر گلوکار اسلام شاہ اور ان کے ساتھیوں نے حامد میر اور آزادی صحافت کیلئے خصوصی ترانہ بھی گایا۔مظاہرے کے بعد جنگ اور جیو کے حق میں پریس کلب تک ریلی بھی نکالی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.