31 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:53
حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر اور اہم تجارتی مرکز ہے،ارکان اسمبلی متحدہ
جیو نیوز - حیدرآباد…ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر اور اہم تجارتی مرکز ہے، تاہم کئی برسوں سے اسے نظر انداز کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد پریس کلب میں کی گئی نیوز کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین، اراکین سندھ اسمبلی راشد خلجی، دلاور قریشی، رعنا انصار، صابر قائم خانی اور زبیر احمد موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ حیدر آباد شہر فراہمی و نکاسی آب، ٹریفک، امن و امان اور سرکاری زمینوں پر قبضے جیسے مسائل سے دوچار ہے ،واسا، ایچ ڈی اور اور ایچ ایم سی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور ان اداروں کو ضرورت کے مطابق فنڈ بھی نہیں دیے جارہے۔