تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:53

پرانے اور نئے عمران خان میں بڑا فرق، کتنا بدل گیا انسان!

جیو نیوز - لاہور…پہلے کٹی پھر دوستی اوربہت سے یو ٹرن،پرانے عمران خان اور نئے عمران خان کے درمیان اتنا فرق نظر آتا ہے کہ زبان خود بہ خود کہتی ہے کتنا بدل گیا انسان، پرانی کٹی پر مٹی پاوٴنئی دوستی پر کام چلاوٴ،سچ بولنے کی قسمیں کھانے والے عمران خان موٴقف اور بیان بدلنے کے ماہر ہیں،جن کی آج کل مسلم لیگ ق اور شیخ رشید سے پکی والی دوستی چل رہی ہے،تھوڑی سے یادداشت کھنگالیں تو عمران خان شیخ رشید کو ان کے منہ پر ہی حسب توفیق طنز کے تیرمارا کرتے تھے اگر دیواروں کے کان،ہوتے ہیں تو دوسری جانب کیمرے کی آنکھ بھی توہوتی ہے۔ اسی گناہ گار آنکھ نے شیخ صاحب کی شان میں وہ عزت افزائی دیکھی ہے کہ الامان الحفیظ اور اب یہی شیخ صاحب،کپتان کے ہم نوالہ و ہم پیالہ بن چکے ہیں،چلو جی مٹی پاوٴ،رات گئی بات گئی ،لیکن چوہدری پرویز الٰہی کا رول بھی تو عمران خان کی فلم میں کسی گبر سنگھ سے کم نہ تھا،چلیں جی،یہ توسیاست ہے جس کے سینے میں دل نہیں ہوتا،لیکن کیا دماغ بھی نہیں ہوتا؟2013ء کے عام انتخابات میں شکست ہوئی تو یوٹرن کے ماہر کپتان نے اعلیٰ عدلیہ پر دھاندلی کا الزام دھر دیالیکن جب اسی عدلیہ میں طلب کیا گیا،تو بڑی معصومیت سے کہہ دیا کہ میں نے تو ریٹرننگ افسران پر الزام لگایا تھا۔ کہتے ہیں یاد ماضی عذاب ہے یارب،چھین لے مجھ سے حافظہ میرا، کہیں کپتان صاحب پر یہ دعا مانگنے کی نوبت ہی آجائے اور اگر نہیں تو ہمارا اتنا تو حق بنتا ہے کہ ہم زیر لب ہی گنگنالیں…کتنا بدل گیا انسان

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.