تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:53

کسی بھی دباوٴ کے تحت کراچی آپریشن ختم نہ کیا جائے گا:وزیر اعلیٰ سندھ

جیو نیوز - کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی دباوٴ کے تحت کراچی آپریشن ختم نہیں کیا جائے گا، آپریشن کا دائرہ کار سندھ کے دیگر شہری اور دیہی علاقوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ٰسندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراطلاعات شرجیل میمن، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی دباوٴ میں آکر کراچی آپریشن ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ آپریشن کا دائرہ کار سندھ کے دیگر شہری اور دیہی علاقوں تک بھی پھیلایا جائے گا،اس سے متعلق آئی جی سندھ کی نگرانی میں جلد ہی تمام ریجنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز کا اجلاس ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.