تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جون 2014
وقت اشاعت: 4:43

عدلیہ مخالف پروگرام، مقدمے کی سماعت کے لیے 3 رکنی بنچ تشکیل

جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے عدلیہ مخالف پروگرام کے مقدمے کی سماعت کے لیے 3رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا جو پیر کو سماعت کرے گا ۔ سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ کو عدلیہ مخالف بینرز کیس سے الگ کرنے کی خبر بے بنیاد ہے ، ان کی سربراہی میں بینچ 10جون کو سماعت جاری رکھے گا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے کچھ سیکشنز نے یہ خبر نشر کی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس جواد ایس خواجہ کو عدلیہ مخالف بینرز کے کیس سے الگ کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے بیان میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں ہی 10جون کی مقررہ تاریخ پر سماعت کرے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ مخالف پروگرام کے کیس کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس گلزار احمد کے جاری کردہ حکم کی روشنی میں قائم کیا گیا ہے جس میں رجسٹرار سپریم کورٹ سے کہا گیا تھا کہ وہ یہ معاملہ چیف جسٹس پاکستان کے علم میں لائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس جواد ایس خواجہ کے بینچ کے جاری کردہ 22مئی اور 26مئی کے احکامات کا جائزہ لیا ،اور اپنے حکم میں کہا ہے کہ 22 مئی کے عدالتی حکم کے پیرا گراف 4 میں اس پروگرام کے کلپس کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں عدلیہ کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی ، یہ پروگرام 21مئی کو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.