تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جون 2014
وقت اشاعت: 15:43

ایم کیو ایم آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے،الطاف حسین

جیو نیوز - لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے،کارکن احساس ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔یہ بات الطاف حسین نے اتوار کوپاکستان اور لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ تحریک سے وابستہ تمام افراد پر لازم ہے کہ وہ ہرقسم کے حالات میں تحریک کے پیغام کے فروغ میں اپنا کردارادا کریں۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ تحریکی ساتھیوں کی خبرگیری کریں اور دیانتداری ،ایمانداری اورثابت قدمی سے جدوجہد جاری رکھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.