تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جون 2014
وقت اشاعت: 18:13

اسلام آباد میں اردوفیسٹول :معروف علمی، ادبی، سماجی شخصیات کی شرکت

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد میں اردوفیسٹول میں علمی، ادبی، سماجی شخصیات سمیت معاشرے کے مختلف طبقات کے افراد نے شرکت کی اسلام آباد میں ہونیوالے اردو لٹریچرفیسٹول مرد اور خواتین سمیت ہر عمر کے افراد ذوق و شوق سے شریک ہوئے۔ فیسٹول میں اٹلی کے سفارتکار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس فیسٹول کا مقصد اردو ادب کا فروغ اور کتابوں تک لوگوں کی رسائی فراہم کرنا ہے۔اس فیسٹول میں نوجوانوں کی ادب کیلئے خدمات کو خصوصی اہمیت دی گئی۔ جنھوں نے اپنے ادبی مجموعوں سے شرکا کو متاثر کیا۔ نامورادیب امجد اسلام امجد کا کہنا تھاکہ ادیبوں اور شاعروں کو جعلی کتابوں کی چھپائی سے نہیں ڈرنا چاہئے، نوجوان نسل کتابیں لکھ رہی ہے جو کہ خوش آئندہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.