تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جون 2014
وقت اشاعت: 19:43

اسلام آباد:جسم فروشی میں ملوث دو ازبک خواتین کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا عدالتی حکم

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد کی عدالت نے جسم فروشی میں ملوث دو ازبک خواتین کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیدیا ایف آئی اے نے دونوں ازبک خواتین کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش کیا ۔ خواتین نے عدالت کو بتایا کہ بلاکسی رسلان نامی ازبک انسانی اسمگلر انہیں ملازمت کے بہانے پاکستان لایا،عدالت نے دونوں خواتین کو متاثرہ قرار دے کر شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیدیا جبکہ انسانی اسمگلر بلاکسی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔دونوں ازبک خواتین کچھ عرصہ قبل اسلام آباد ائیر پورٹ پر اندراج کرائے بغیر ہی غائب ہو گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.