تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جون 2014
وقت اشاعت: 20:43

مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ ،تین ڈاکو ہلاک ،تین راہ گیربھی زخمی

جیو نیوز - مظفرگڑھ…مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکووٴں کی فائرنگ سے تین راہ گیربھی زخمی ہوئے۔ ڈی پی او، رائے ضمیرالحق کے مطابق تین مسلح ڈاکو چوک سرور شہید میں شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے، اسی دوران اہل علاقہ اور پولیس کی گشتی ٹیم نے ڈاکووٴوں کو گھیر لیا، جس پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی،فائرنگ کی زد میں آکر تین راہ گیر زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکووٴں کی لاشوں اور زخمی راہ گیروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.