2 جون 2014
وقت اشاعت: 1:13
مظفرگڑھ :دریائے چناب میں 8افراد ڈوب گئے،4کو بچالیاگیا
جیو نیوز - مظفرگڑھ…مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 8افراد ڈوب گئے۔4افراد کو بچالیاگیا اور دیگر4کی تلاش جاری ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق روہیلاں والی میں دریائے چناب میں نہانے والے 8افراد دریا کی تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئے۔4افراد کو مقامی افرادنے اپنی مدد آپ کے تحت زندہ نکال لیا جبکہ دو بھائیوں اوران کیایک چچا سمیت ڈوبنے والے 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔