2 جون 2014
وقت اشاعت: 8:23
سوات:پلواڑی میں گھر میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
جیو نیوز - سوات…بونیر کے علاقے پلواڑی میں گھر پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بونیر کے علاقے پلواڑی میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان نے لاشوں سمیت گھر کو آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔