2 جون 2014
وقت اشاعت: 14:3
یوسف گیلانی او امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
جیو نیوز - کراچی…سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ،وارنٹ گرفتاری وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے جاری کئے۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اٹھارٹی کے 7 مقدمات میں ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو مفرور ظاہرکیا جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹ جاری کردیئے۔