تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جون 2014
وقت اشاعت: 20:24

گیلانی، پرویز اشرف، امین فہیم کے وارنٹ سیاسی انتقام ہیں، الطاف حسین

جیو نیوز - لندن…ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویزاشرف اورپیپلز پارٹی کے رہنمامخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ کوسیاسی انتقام قرار دیاہے اور کہا ہے کہ آصف علی زرداری دوست اور دشمن کی تمیز کریں۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کے خلاف کرپشن کے مقدمات،ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اور بیرون ملک جانے پر پابندی کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ وہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے رہنماوٴں سے دلی ہم دردی کا اظہار کرتے ہیں۔الطاف حسین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیااوران سے برادرانہ اپیل کی کہ وہ دوست اور دشمن کی تمیز کریں تو یہ ان کے اورپیپلزپارٹی کیلئے بہتر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.