تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جون 2014
وقت اشاعت: 20:44

سندھ اور فاٹا کے دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

جیو نیوز - کراچی…سندھ اور فاٹا میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں پولیو کے نئے کیسز کی تعداد 70تک پہنچ گئی ہے۔وزیر اعظم پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق سائٹ ٹاون کراچی کی رہائشی ڈھائی سالہ ملالہ اور شمالی وزیرستان کے محمد آصف میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے تعلق رکھنے والے دس ماہ کے محمدآصف اور سائٹ ٹاوٴن کی ملالہ نے پولیو سے بچاوٴ کے قطرے ایک مرتبہ بھی نہیں لیے تھے۔یہ دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 70تک پہنچ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.