تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جون 2014
وقت اشاعت: 20:54

عدلیہ مخالف تمام پروگرام دیکھنا چاہتے ہیں، جسٹس اعجاز افضل

جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہے کہ وہ عدلیہ مخالف تمام پروگرام دیکھنا چاہتے ہیں، عدالت میں ملٹی میڈیا کا انتظام کیا جائے، دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا کوئی توہین آمیز بات کی گئی یا نہیں۔ جسٹس اعجاز افضل، جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے عدلیہ مخالف پروگرام سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ وہ عدلیہ مخالف تمام پروگرام دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا کوئی توہین آمیز بات کی گئی یا نہیں۔ انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ عدالت میں پرسوں ملٹی میڈیا کا انتظام کریں، عدالت تمام پروگراموں کا جائزہ لے گی، کیس کی مزید سماعت 4جون کو ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.