2 جون 2014
وقت اشاعت: 22:24
کراچی :بجلی کی بندش کے خلاف ناتھا خان پل پر احتجاج، ٹریفک جام
جیو نیوز - کراچی…ٍڈرگ روڈ اور شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بند ش کے خلاف ناتھاخان پل پر لوگوں کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہوگیا ہے اور شارع فیصل پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،بتایا جاتا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اور دیگر وجوہ کی بناء یہ احتجاج کیا جارہا ہے، تاہم دفتروں سے ملیر ، لانڈھی اور بن قاسم جانے والی ٹریفک اسکی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے ۔