تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جون 2014
وقت اشاعت: 22:24

کورنگی سیکٹرکے3کارکن 2دن سے لاپتا ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کورنگی سیکٹر کے 3کارکن عارف رضا، فیصل اور زین 2دن سے تاحال لاپتا ہیں، تینوں کارکنوں کو 2دن پہلے رینجرز نے حراست میں لیا تھا۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مذکورہ کارکنوں کے اہل خانہ کی جانب سے معلوم کرنے کے باوجود رینجرز حکام گرفتاری کا نہیں بتا رہے، کارکنان کے اہل خانہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر پر رہائی کی دہائیاں دے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بے گناہ کارکنان کو لاپتا کرنے کا سلسلہ بند کرائیں اور زیرِحراست کارکنوں کے تشدد کے بعد قتل کو فی الفور بند کرایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.