3 جون 2014
وقت اشاعت: 1:24
مزید تین افراد کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں،ایم ڈبلیو ایم
جیو نیوز - کراچی…چھ گھنٹوں میں تین اہل تشیع شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں ،ساجد علی جعفری کو عزیز آباد ، علی احمد زیدی کو لیاقت آباد اور گلبہار کاظمین امام بارگاہ کے قریب امتیاز حسین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جو شدید زخمی ہیں دہشتگردی کے ان تمام واقعات کی مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت کالعدم جماعتوں پر پابندی لگائے ،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تمام کاروائیاں کی جارہی ہیں عوام اندھے نہیں قاتلوں گرفتار اور ان کے پس پشت دہشتگردوں کو سامنے لایا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہاشمی،علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن،علی حسین نقوی،اصغر عباس زیدی،رضا عابدی سمیت دیگر نے شہر قائد 3شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیارہنماؤں کا کہنا تھا کے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بدستور ویسے ہی ہیں قانون نا فذ کرنے والے ادارے نا اہل ہو چکے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ضلع وسطی میں موجود پولیس میں موجود مبینہ کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کرے، علامہ حسن ہاشمی کا کہنا تھا کے ایم ڈبلیو ایم کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ریلی کراچی میں بد امنی اور حکومتی نا اہلی کے خلاف تھی ہمارا احتجاج اور مطالبات کراچی میں موجود اُن بے گناہ شہداء کے ورثہ کی حمایت میں تھا جن کیلئے کسی سیاسی یا مذہبی جماعتوں نے آج تک آواز نہیں اُٹھائی ۔دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شیعہ نسل کشی کیخلاف نمائش چورنگی سے وزیراعلیٰ ہاوٴس کی جانب احتجاجی مارچ، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے رکھے گئے تمام مطالبات منظور کرلئے گئے۔مارچ کے شرکاء کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ، علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سیداحمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ باقر عباس زیدی، علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنماوٴں نے کی۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ حکومت سندھ کی جانب سے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، مشیر وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی، راشد ربانی، کمشنر کراچی شعیب صدیقی، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو سمیت ڈی آئی جی ساوٴتھ اور ایسٹ بھی موجود تھے۔