3 جون 2014
وقت اشاعت: 8:14
کرم ایجنسی : خومتہ میں دھماکا، 3 افراد ہلاک، 6زخمی
جیو نیوز - کرم ایجنسی…خومتہ کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار افراد وسطی کرم سے پارا چنا جارہے تھے کہ دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔